Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں کے 2 ڈرونز تباہ

شام کے اینٹی ایئر کرافٹ نے صوبہ ادلب میں دہشت گرد گروہوں کے دو ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی نے آج شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ کے حوالے سے رپورٹ  دی ہے کہ دہشت گرد گروہوں ان ڈرونز کو ادلب صوبے کے شہر النیرب میں تباہ کیا۔

دہشتگردوں نے گزشتہ مہینوں کے دوران کئی بار صوبہ ادلب کو نشانہ بنایا۔

ادلب شام میں دہشتگردوں کا آخری ٹھکانہ ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی شام کی فضائیہ کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے دمشق ائیر پورٹ کی جانب داغے جانے والے کئی میزائلوں کو تباہ کر دیا تھا۔

خبری ذرائع نے اس بات کی تائید و تصدیق کی تھی کہ مذکورہ میزائل صیہونی حکومت کے زیر قبضہ علاقے جولان کی بلندیوں سے داغے گئے تھے۔

ٹیگس

کمنٹس