Mar ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • افغانستان، سکھ دھرم شالا پر داعش کا حملہ، ۲۵ ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں سکھوں کی عبادتگاہ پر مسلح افراد کے حملے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپ، چارو مسلح دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد ختم ہو گئی ۔

افغانستان سے موصولہ تازہ رپورٹ کے مطابق کابل میں سکھوں کی عبادتگاہ پر مسلح افراد کے حملے کے بعد شروع ہونے والی لڑائی چھے گھنٹے تک جاری رہی اور چارو مسلح انتہا پسندوں کے مارے جانے کے بعد ختم ہوگئی ۔ 
افغان پارلیمنٹ میں سکھوں کے نمائندے نریندر سنگھ نے کہا ہے کہ مسلح افراد نے کابل میں سکھوں کی عبادتگاہ دھرم شالا پر حملہ کرکے، تقریبا ڈیڑھ سو افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ مسلح افراد کے حملے میں پچیس افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے اور بقیہ یرغمالی آزاد کرا لئے گئے ہیں۔ 
افغان طالبان نے حملے کے بعد ہی اعلان کیا تھا کہ کابل میں سکھوں کی عبادتگاہ پر حملے میں ان کا ہاتھ نہیں ہے۔ 
اس حملے کی ذمہ داری تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں ہندوؤں کی اکثریت بھی کابل اور قندھار میں رہائش پذیر ہے۔ 
دوسال قبل بھی افغانستان میں سکھوں پر ایک دہشت گردانہ حملے میں انیس افراد مارے گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی تھی۔ 

ٹیگس