Mar ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۳ Asia/Tehran
  •  سعودی اتحاد کی وجہ  سے یمن کو 80 کروڑ ڈالر کا ہوا نقصان

یمن کی بحیرہ احمر بندرگاہ ادارے کی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے گزشتہ پانچ سال کے دوران اس ادارے کو 80 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی بحیرہ احمر بندرگاہ ادارے کی کونسل کے سربراہ محمد ابو بکر اسحاق نے سنیچر کے روز کہا کہ یمن پر حملے اور اس غریب ملک کے جاری محاصرے کی وجہ سے اس ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

یمن کی بحیرہ احمر بندرگاہ ادارے کی کونسل کی رپورٹ کے مطابق 2014 میں مختلف مواد کی حامل کشتیوں اور بحری جہازوں کی تعداد 764 تھی جبکہ 2018 میں یہ تعداد کم ہوکر 191 ہوگئی۔

اس ادارے کا کہنا تھا کہ اس مدت میں سامان کی درآمد میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے جو 66 لاکھ 40 ہزار ٹن سے کم ہوکر دس لاکھ تین ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

اس ادارے کا کہنا ہے کہ یمن کے محاصرے کی وجہ سے بہت زیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصار اللہ نے منصور ہادی کی حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے تحت 14 فوجیوں اور رضاکار فورس کے جوانوں کا تبادلہ کیا ہے۔

ٹیگس