Apr ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • لیبیا میں ترکی کا ڈرون طیارہ سرنگوں

خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی نامی ملیشیا نے پیر کی رات لیبیا کے شمال میں ترکی کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی نامی ملیشیا نے اعلان کیا کہ ترکی کے ایک ڈرون کو مصراتہ شہر کے مشرق میں سرنگوں کردیا ہے۔

ترکی نے حال ہی میں لیبیا خلیفہ حفتر کے مقابلے میں فائز السراج کی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔

خلیفہ حفتر کی فوج نے جسے سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بعض مغربی ملکوں کی حمایت حاصل ہے لیبیا کے مشرقی علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے اور پچھلے چند مہینے سے اس نے لیبیا کے شمالی علاقوں کی جانب بھی پیشقدمی شروع کردی ہے -

خلیفہ حفتر کی زیر کمان ملیشیا نے اپریل دوہزار انیس میں لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کرنے کی کوشش شروع کی تھی جو تا حال ناکام رہی ہے۔

گذشتہ اپریل میں طرابلس پر خلیفہ حفتر کی فوج کے حملے کے بعد سے اب تک ایک ہزار ایک سو سے زائد افراد ہلاک اور پانچ ہزار 700 زخمی ہوچکے ہیں ۔

ٹیگس