May ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • کابل میں پولیس کی گاڑی میں دھماکہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کی خبر ہے۔

کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز کے مطابق شہر کے چہل ستون نامی علاقے میں پولیس کی ایک گاڑی دھماکے سے تباہ ہو گئی اور نتیجتاً ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکہ مقناطیسی بم کے ذریعے کیا گیا ہے جس کو  پولیس کی ایک گاڑی میں نصب کیا گیا۔

تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

افغانستان میں ہونے والے حالیہ دھماکوں کی وجہ سے حکومت افغانستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ امریکہ نے ناکام قطر معاہدے میں دوبارہ جان ڈالنے کی غرض سے کہا ہے کہ کابل اور ننگرہار  کے حالیہ دھماکوں میں داعش کا ہاتھ ملوث ہے جس پر صدر اشرف غنی نے شدید برھمی کا اظہار کرتے ہوئے طالبان کو ان حملوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق افغان فضائیہ کے طیاروں نے صوبہ جوزجان میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں کم سے کم اکیس طالبان مارے گئے ہیں۔

ٹیگس