Sep ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پھر میزائل حملہ

عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میزائل گرنے کی اطلاع دی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی کے میڈیا ذرائع نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک کیٹیوشا میزائل جمعرات کی شام الفرات علاقے سے فائر ہوا اور بغداد کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر لگا۔ بیان میں بتایا گیا کہ میزائل سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے پہلے اتوار کی رات کو بھی بغداد انٹرنیشنل ہوائی اڈے کو تین کیٹیوشا میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان میزائلوں میں سے ایک ہوائی اڈے کے پارکنگ لاونچ میں کرا جس کی وجہ سے چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ میزائل مغربی بغداد کے ابو غریب علاقے سے فائر ہوئے تھے۔

 

ٹیگس