Sep ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۸ Asia/Tehran
  • سازشی معاہدے پر سخت رد عمل صیہونی بستیوں پر راکٹوں کی بارش

وہائٹ ہاوس میں سازشی معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں میں ہونے والے راکٹ حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اور صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ راکٹ حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی گروہ نے آج صیہونی بستیوں عسقلان اوراشدود پر کئی راکٹ فائر کئے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 6 افراد زخمی ہوئے۔

درایں اثناء صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت کے صحافی کا کہنا ہے کہ غزہ نے ان حکمرانوں کو جو وہائٹ ہاوس میں جمع ہوئے تھے راکٹ حملوں سے جواب دیا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کوشنر نے رواں ماہ کے اوائل میں سعودی عرب، قطر، بحرین اور عمان کا دورہ کیا تھا جس کا مقصد خطے کے ممالک کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری  کے لیے آمادہ کرنا تھا۔

اب تک متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا ہے جبکہ اس سے پہلے تک فلسطینی امنگوں کے برخلاف ان ممالک نے اسرائیل کے ساتھ  خفیہ روابط قائم کر رکھے تھے۔

ٹیگس