Sep ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۵ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان میں دھماکے کی تحقیقات جاری، اسرائیل کی خاموشی معنی خیز ہے

جنوبی لبنان میں ہونے والے شدید دھماکے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکی ہے۔

لبنان کی فوج کا کہنا ہے کہ دھماکہ جنوبی لبنان کے عین قانا گاؤں میں واقع ایک عمارت میں ہوا تھا جس کی تحقیقات جاری ہے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا جب منگل کے روز صبح سے ہی اسرائیلی جنگی طیارے فضا میں پرواز کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پوری عمارت تباہ ہوگئی اور ارد گرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا کہ ابھی لبنان گزشتہ مہینے دار الحکومت بیروت میں ہوئے شدید دھماکے سے ہونے والے نقصانات سے ابھر نہیں سکا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس بارے میں کسی بھی طرح کے تبصرے سے انکار کیا ہے۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 2006 میں 33 روزہ شدید جنگ ہوئی تھی جس میں اسرائیل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

 

ٹیگس