Oct ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • گذشتہ عشروں کے دوران امریکہ کا وطیرہ ہی قتل و تشدد رہا، بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے اپنے قتل کے بارے میں ٹرمپ کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پالیسیاں قتل و تشدد اور دنیا کی مختلف شخصیات کو میدان سے ہٹانے پر استوار رہی ہیں اس لئے اس قسم کے اشتعال انگیز اقدامات کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک بین الاقوامی نظام کے قیام کی ضرورت ہے۔

بشار اسد نے روسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگومیں قتل و تشدد کو امریکی روش کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ طریقہ ایسی روش ہے کہ جس کا گذشتہ عشروں کے دوران دنیا کے مختلف علاقوں میں بخوبی مشاہدہ کیا جاتا رہا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ کوئی بھی چیز امریکی حکومت کو اس قسم کے شر انگیز اقدامات اور  دہشت گردی سے نہیں روک سکتی مگر یہ کہ ایسا بین الاقوامی نظام تیار کیا جائے کہ جس کی بدولت امریکہ اپنے جرائم کی سزا سے چھٹکارہ نہ پاسکے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سولہ ستمبر کو فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا تھا کہ  وہ شام کے صدر بشار اسد کا قتل کروانا چاہتے تھے مگر اس وقت کے امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس نے انھیں روک دیا۔

ٹیگس