Nov ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۹ Asia/Tehran

سعودی عرب میں جہاں ٹڈیوں نے القصیم شہر پر حملہ کر دیا ہے وہیں سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں نے سعودی معاشرے کی غریبی کو برملا کرنے کے لئے " اے اللہ مدد کر" کا ہیش ٹیگ جاری کیا اور شاہ سلمان اور ان کے بیٹے محمد بن سلمان کی پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کے سوشل میڈیا کارکنوں نے اپنی پوسٹوں میں شاہ سلمان اور ان کے بیٹے کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کو ملک میں غریبی کی وجہ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے عوام ایسی حالت میں اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں کہ سعودی عرب میں 500 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کا ذخیرہ ہے اور یہ ملک دنیا میں سب سے بڑا تیل صادر کرنے والا ملک ہے تاہم اس ملک کی 25 فیصد آبادی غریب اور 8.12 فیصد بے روزگار ہے۔ سعودی عرب کی آبادی 3 کروڑ 40 لاکھ ہے۔

 

ٹیگس