Nov ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۷ Asia/Tehran
  • شام اور لبنان کے ساحلی علاقوں کی امریکا جاسوسی کر رہا ہے

شام اور لبنان کے ساحلی علاقوں میں امریکا کے جاسوس طیارے تعینات ہوگئے ہیں۔

ہوا بازی کے ذرائع نے شام اور لبنان کے ساحلی علاقوں کے نزدیک امریکا کے جاسوس بوئینگ آر سی-135طیاروں کی پرواز کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہوا بازی کے ذرائع نے سنیچر کی شام، شام اور لبنان کے ساحلی علاقوں کے نزدیک امریکا کے جاسوس بوئینگ آر سی-13 کے پرواز کی خبر دی ہے۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ امریکا کے اس جاسوس طیارے کا ہدف، علاقے میں موجود روس کی آبدوزوں اور ہتھیاروں پر نظر رکھنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جاسوس طیارے کی ذمہ داری تصاویر لینا، جاسوسی کرنا اور سگنل کو منحرف کرنا ہے ۔

گزشتہ برسوں کے دوران امریکی فوج نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ علاقے میں فضائی جاسوسی کر رہی ہے اور اس کے لئے وہ آر سی-135 اور پوسڈان جیسے طیاروں کا استعمال کرتی ہے۔

علاقے میں موجود امریکی فوجی ان اطلاعات کو صیہونی فوجیوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

ٹیگس