Dec ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • آیت اللہ خلخالی کے انتقال پر رہبرانقلاب اسلامی کا پیغام تعزیت

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں مرحوم آیت اللہ موسوی خلخالی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور علما کو تعزیت پیش کی ہے-

رہبرانقلاب اسلامی نے مرحوم آیت اللہ  سید مہدی موسوی خلخالی کے  انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام  میں ان کی رحلت  پر ان کے اہل خانہ ، علما اور حوزہ علمیہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کی  علمی اور مجاہدانہ زندگی کو خراج عقیدت پیش کیا -

بزرگ عالم دین مرحوم آیت اللہ سید مہدی موسوی خلخالی کو  پیر کے دن  حرم مطہر رضوی  میں سپرد خاک کردیا گیا-

 اس سے قبل آیت اللہ  سید مہدی موسوی خلخالی  کے جنازے  کو مشہد مقدس کے   مہدیہ سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں لایا گیا  ۔ جنازے میں ان کے لواحقین ، رشتہ داروں  علما ، طلبا اور عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مرحوم آیت اللہ موسوی خلخالی کے جنازے اورآخری رسومات میں صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ علم الھدیٰ، آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین مروی،صوبہ خراسان رضوی کے گورنرعلی رضا رزم حسینی اور متعدد  صوبائی شخصیات نے بھی شرکت کی-

آیت اللہ موسوی خلخانی کی نمازجنازہ آیت اللہ اشرفی شاہرودی  کی امامت میں ادا کی گئی  جس کے بعد ان کے جسد  کو ضریح مطہرکا طواف  کرانے کے بعد حرم مطہر رضوی کے دارالزھد ہال میں سپرد خاک کردیا گیا۔

 

ٹیگس