Dec ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر تاکید
    ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر تاکید

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کا فروغ ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے۔

پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعداسلام آباد اور تہران کے درمیان تعلقات میں پہلے سے زیادہ فروغ آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ اچھی ہمسائیگی اور تعلقات کا فروغ ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی دوسرے ملکوں کے معاملات میں عدم مداخلت پر استوار ہے۔

پاکستان کے مشیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطی کے معاملات میں پاکستان نے اصولی موقف اپنا کر خطے میں کشیدگی کے شعلوں کو پھیلنے اور ان کی پاکستان منتقلی کا راستہ روک دیا ہے۔ سرتاج عزیز نے شام کے بارے میں پاکستان کی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کاملک شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بحران شام اور یمن کو پرامن طریقے سے حل کیے جانے کا خواہاں ہے۔

ٹیگس