Aug ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں، پاکستانی وزیراعظم

پاکستان کے نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے تاکہ نئی دہلی اور کابل کے ساتھ اسلام آباد کی کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔

پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ اپنی حکومت کی جانب سے مذاکرات کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ملکوں کےساتھ مذاکرات چاہتے ہیں اور ہندوستان کے ساتھ مذاکرات میں کبھی بھی قومی مفادات پر کوئی سودا نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ پاکستان کے مذاکرات منصفانہ ہونے چائیں اور مقابل فریقوں کو مساوی توقع رکھنی چاہئے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بھی پیر کو پاکستان کے نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی فونی گفتگو میں وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی تھی اور کہا تھا کہ دونوں ملکوں کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دوطرفہ تعاون کرنا چاہئے۔
اس سے پہلے پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ان کا ملک ہمسایہ ملکوں خاص طور پر ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتاہے۔
ہندوستان اور افغانستان کے پاکستان کے ساتھ مختلف مسائل منجملہ سرحدوں پر فائربندی کی خلاف ورزی پر اختلافات ہیں اور ایک دوسرے پر دہشت گردی کی حمایت کا بھی الزام عائد کرتے ہیں۔

ٹیگس