May ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • قاتل امریکی سفارت کار کے پاکستان سے جانے پر ردعمل

پاکستان کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں نے پاکستانی شہری کے قاتل امریکی سفارت کار کو ملک سے جانے کی اجازت دینے پر حکومت اسلام آباد کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتکار جوزف امانوئل نے سات اپریل کو نشےکی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے  رریڈ سگنل توڑ کر دو پاکستانی نوجوانوں کو کچل دیا تھا جن میں سے ایک جاں بحق اور ایک شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا۔اس واقعے کے بعد اس امریکی سفارت کار کے پاکستان سے جانے پر پابندی لگادی گئی تھی مگر اب حکومت اسلام آباد نے اس امریکی سفارت کار کو ملک سے جانے کی اجازت دیدی جس پر پاکستان کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں منجملہ مجلس وحدت مسلمین، جعفریہ الائنس اور عوامی تحریک نے احتجاج اور اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے اس سلسلے میں  امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔یہ امریکی سفارت کار دو روز قبل ایک امریکی وفد کے ہمراہ پاکستان کے نور خان ایئربیس سے پاکستان سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا مگر پاکستان کی وفاقی  تحقیقاتی ایجنسی نے  اجازت نامہ نہ ہونے کی بنا پر اس امریکی سفارت کار کو ملک سے جانے سے روک دیا۔

ٹیگس