Jun ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • کوئٹہ: 4 دہشت گرد ہلاک 7 سکیورٹی اہلکار زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے دشت میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق کوئٹہ میں دشت کے علاقے میں مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7 سی ٹی ڈی اہلکار زخمی جب کہ جوابی فائرنگ میں 4دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب آپریشن کے دوران ہی ایک خودکش حملہ آورنے پولیس کی بکتربند گاڑی کے پاس آکر خود کو اڑالیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکارمحفوظ رہے تاہم ایک راہ گیربچہ جاں بحق اورایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔  

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق علاقے میں دو دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں جس کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری کوبھی طلب کرلیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات تک سرچ آپریشن جاری تھا۔

 

ٹیگس