Jul ۱۳, ۲۰۱۸ ۲۳:۲۸ Asia/Tehran
  • مستونگ دھماکہ 85 جاں بحق150 زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایک انتخابی مہم کے دوران دھماکے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 85 افراد جاں بحق اور150 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقےمستونگ میں آج بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار نواب زادہ سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 85 افراد جاں بحق اور150 دیگر زخمی ہوئے ۔ 

ڈپٹی کمشنر مستونگ نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ زخمیوں میں سراج رئیسانی بھی شامل تھے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب سراج رئیسانی کا قافلہ انتخابی مہم کے دوران مستونگ کے علاقے درینگڑھ سے گذر رہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔

قبل ازیں پاکستان کے شہر بنوں میں سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کرم درانی کے قافلے کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 50 دیگر زخمی ہوگئے تاہم خود اکرم درانی بال بال بچ گئے۔ جبکہ چار روز قبل پشاور میں بھی اے این پی کے رہنما ہارون بلور کی کارنرمیٹنگ پر خودکش دہشت گردانہ حملے میں خود ہارون بلور سمیت 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ٹیگس