Jun ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں مسلح افراد کاحملہ، 2 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت

پاکستان کے صوبے سندھ میں سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم دو سیکورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے یہ حملہ صوبے سندھ کے شہر سکھر میں کیا اور پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

کل رات قبائلی علاقے شمالی وزیر ستان میں ہونے والے ایک دھماکے میں پاکستان کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ شمالی وزیرستان میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران چھے پاکستانی فوجی ہلاک اور اکتّیس دیگرزخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان میں عام طور سے اس طرح کے حملے طالبان کی جانب سے کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مختلف دہشت گرد گروہ منجملہ طالبان، جماعت الاحرار اور سپاہ صحابہ سرگرم عمل ہیں۔

ٹیگس