Nov ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ایک اور ٹرین میں آگ

پاکستان میں ایک اور ٹرین میں آگ لگنے کی خبر ہے ۔

پاکستانی میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس میں شکار پور کے سلطان کوٹ ریلوے اسٹیشن پر آگ لگ گئ ۔

بتایا گیا ہے کہ آگ کو بر وقت بجھا دیا گیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق سکھر ایکسپریس کی بوگی نمبر تیرہ کے اوپر کے حصے میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فورا ہی قابو پالیا گیا اور اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

یاد رہے کہ جمعرات کی صبح کراچی سے لاہور جانے والی تیزگام ایکسپریس کی کئی بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھنے سے تہتر افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔

بتایا گیا ہے کہ دو گیس سیلنڈروں کے پھٹ جانے کی وجہ سے تیز گام ایکسپریس میں آگ لگی تھی ۔

ٹرین کے ڈرائیور نے بتایا تھا کہ امدادی کارروائیاں تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے ہلاکتیں زیادہ ہوئی ہیں ۔

ٹیگس