Jan ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں برفانی تودے گرنے سے 55 افراد جاں بحق متعدد لاپتہ

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری بارشوں اور برفباری کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔ وادی نیلم کے ایک ہی گاؤں سرگن بگوالی میں 19 افراد برفانی تودے میں دب کر جاں بحق ہوئے۔

وزیر مملکت برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی احمد رضا قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بارش اور برفباری سے 55 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، وادی نیلم میں جاں بحق 49 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تا ہم ابھی بھی 10 افراد برفانی تودے تلے دبے ہیں جن کی تلاش جاری ہے، پونچھ اور سندھوتی میں بھی دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کشمیر میں برفباری و بارشوں سے اب تک 70 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں کشمیر میں ہوئیں جہاں 55 جبکہ بلوچستان میں 15 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔

 

ٹیگس