Jan ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستانی سفارت کار پاکستانی دفتر خارجہ میں طلب

پاکستان نے ایل او سی پر ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے خاتون شہری کے شدید زخمی ہونے پر ہندوستانی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔

پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے ہندوستان پر زوردیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف 2003 کے جنگ بندی معاہدے بلکہ عالمی انسانی حقوق اور عالمی اقدارکی کھلم کھلا خلاف ورزی اور خطے کے امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی میں اضافہ کرکے ہندوستان اپنے زیرانتظام جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدتر ہوتی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر ہونے والی سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

 

ٹیگس