Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں خود کش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ دہشت گرد ضلع خیبر کے پہاڑوں سے داخل ہوئے تھے۔

پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے شگئی میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3خودکش جیکٹس، 2 پستول، 2 ہینڈ گرینڈ، 3 شارٹ مشین گن، واکی ٹاکی سیٹ، 2 چاقو اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان سجنا گروپ سے ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آپریشن ردالفساد کے تحت ایک لاکھ 49 ہزار سے زائد انٹیلی جینس آپریشنز کیے گئے. انسداد دہشتگردی کی جنگ میں 2001 سے 2020 تک کئی آپریشنز ہوئے۔ دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن ردالفساد کے تحت 22 فروری 2017 سے 2020 تک کل تین ہزار 800 سے زائد خطرات کے انتباہ جاری ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جینس اداروں نے دہشتگردوں کے 400 سے زائد مذموم منصوبے ناکام بنائے جب کہ فوجی عدالتوں نے 344 دہشتگردوں کو سزائے موت دی، 301 کو مختلف دورانیے کی سزائیں سنائیں جب کہ پانچ کو بری کیا۔

 

ٹیگس