Mar ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد گیارہ سو سے تجاوز کرگئی

پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد گیارہ سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک آٹھ افراد کی اموات ہو چکی ہے

پاکستانی میڈیا اور حکام کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور کیسز کی مجموعی تعداد گیارہ سو سے زائد ہو گئی ہے -

کورونا کے سب سے زیادہ متاثرین صوبہ سندھ میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد چار سو اکیس بتائی گئی ہے اس کے بعد پنجاب میں مریضوں کی تعداد تین سو تیس سے زائد رپورٹ ہوئی ہے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بھی کورونا کے متاثرین کی تعداد بالترتیب ایک سو تیس اور ایک سو بیس سے بھی آگے بڑھ گئی ہے-

اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے- اس درمیان پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پورے ملک میں کرفیو نافذ کر دے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس قومی سلامتی کا مسئلہ ہے اور اس پر سیاست اور الزام تراشی کا کوئی کھیل نہیں ہونا چاہئے۔

رحمٰن ملک نے کہا کہ ہم سب کو آئندہ ہفتوں کے دوران کورونا سے شدید خطرہ لاحق ہے اس لئے متاثرہ افراد کو صحتمند افراد سے دور رکھنے کی ضرورت ہے - انہوں نے کہا کہ صرف لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں ہے۔

ٹیگس