Mar ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستان، کورونا متاثرین اور اموات میں اضافہ

پاکستان میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد اور اموات میں اضافے کی خبر ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق اتوار کو ملک میں کورونا وائرس سے مزید تین افراد چل بسے جس کے بعد اس جان لیوا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد سولہ ہو گئی۔
اس رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے ہونے والی تین نئی اموات میں سے دو کراچی اور ایک ایبٹ آباد میں ہوئی ہے۔ 
پاکستان کے طبی ذرائع کے مطابق چھبیس نئے معاملات سامنے آنے کے بعد اس وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار پانچ سو پچپن ہو گئی ہے۔
صوبہ پنجاب میں پانچ سو ستر ، سندھ میں پانچ سو دو ، خیبر پختون خواہ میں ایک سو اٹھاسی، بلوچستان میں ایک سو اڑتیس گلگت بلتستان میں ایک سو سولہ ، اسلام آباد میں تینتالیس اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں چھے افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اس درمیان پاکستان میں چین سے ایک اور طیارہ امدادی سامان لیکر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق چین کے امدادی سامان میں پندرہ وینٹی لیٹر مشینیں، ماسک اور دیگر طبی وسائل شامل ہیں۔ 

ٹیگس