Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے یومیہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ جاری

پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے یومیہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سات سو ستائیس افراد کورونا سے متاثر ہوئے لیکن ایک ہزار سات سو بہتر مریض شفایاب بھی ہوئے۔ 
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے اکیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔
پاکستان میں اب تک دو لاکھ اکیاسی ہزار آٹھ سو ترسٹھ افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں چھے ہزار پینتس موت سے ہمکنار ہوگئے اور دو لاکھ چھپن ہزار اٹھاون مریض مکمل طور پر شفایاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد انیس ہزار سات سو ستر رہ گئی ہے۔ 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس