Dec ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • نوروز اقوام متحدہ کے کیلنڈر کا حصہ بن گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں سے نوروز کو اقوام متحدہ کے کیلنڈر میں باضابطہ طور پر شامل کر لیا گیا۔

اس سے قبل سن دو ہزار دس میں اسلامی جمہوریہ ایران نے نوروز کے تہوار کو عالمی سطح پر رجسٹرڈ کرانے میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد اس تہوار کو اقوام متحدہ کے کیلنڈر کا حصہ بنانے کی کوششیں شروع کیں۔
چار مرحلے کے مذاکرات کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے آخر کار نوروز کے تہوار کو اقوام متحدہ کے کیلنڈر میں شامل کرا لیا۔
ایران ہر سال اقوام متحدہ کی ہیڈ کوارٹر میں ایک عالمی دن کی حثیت سے نوروز کی تقریب کا بھی اہتمام کرتا ہے جس میں دنیا بھر کے ملکوں کے سفیر شرکت کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بھی ایران کے اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش نے کہا ہے کہ نوروز ایک دوسرے کو یاد کرنے اور امن، دوستی، انسانی حقوق اور انسانیت کے احترام کی پاسداری کا عہد دوہرانے کا دن ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تئیس فروری دو ہزار دس کو ایک قرارداد کے ذریعے اقوام متحدہ کے منشور کی شق انچاس کے تحت، اکیس مارچ کو عالمی یوم نوروز قرار دیا تھا۔

ٹیگس