Mar ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۰ Asia/Tehran
  • تہران میں آمد بہار اور بیضوی فن پارے-  تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران میں نوروز کے موقع پر زمانہ قدیم سے انڈوں کو سجانے کی رسم چلی آرہی ہے۔ زمانہ قدیم میں لوگ اصلی انڈوں پر نقش و نگار بنا کر انہیں اپنے نووروز کے دسترخوانوں کی زینت بناتے تھے۔ لیکن آج کے اس جدید دور میں اس رسم میں جدت دیکھنے کو ملتی ہے اور بیضوی شکل کے بڑے بڑے فنپارے پورے ایران کی شاہراہوں اور عمومی مقامات پر اپنے قد رعنا پر نہایت دیدہ زیب نقش و نگار کا لباس پہنے نظر آتے ہیں۔

ٹیگس