Mar ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • تبریز کا مشہور خانہ حیدرزادہ- تصاویر

خانہ حیدرزادہ تبریز کے علاقے مقصودیہ کے قدیمی محلے میں واقع ہے۔ اس کے متعلق یہ تو نہیں معلوم کہ اسکی تعمیر کب اور کس طرح کی گئی ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ یہ گھر ایک سو تیس سال قبل تعمیر کیا گیا ہے۔ دو منزلہ جاذب نظر اس عمارت میں دو دالان بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔ نچلے طبقے پر موجود صحن میں دیدہ زیب ہلکا نیلا رنگ کا حوض دیکھنے والوں کا اپنی جانب کھینچتا نظر آتا ہے۔ عمارت میں پتھروں کا کام، کاشی کاری اور لکڑیوں کی کھڑکیوں پر کیا گیا کام اس عمارت کے معمار کے فن کی آج بھی داد دیتا نظر آتا ہے۔

ٹیگس