Dec ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • فضاٸل و آداب جمعہ

معصومین کے اقوال کی روشنی میں روز جمعہ کے آداب و فضائل ۔

1-  بہشتی کرامات : مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی ہر روزِ جمعہ مومنین کے لٸے بہشت میں ایک کرامت عطا فرماٸے گا۔ اس روز ایک فرشتہ کے ذریعہ مومن کے پاس خلعتیں بھیجے گا۔پس وہ مومن ان میں سے ایک کو کمر پر باندھے گا اور دوسرے کو کاندھوں پر ڈالے گا۔پھر وہ جس طرف سے گزرے گا اسکے نور سے تمام اطراف روشن ہو جاٸینگے۔

2- عذاب قبر و جہنم سے نجات: مولاٸے کاٸنات ہادی برحق امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جو جمعہ کی رات کو مرے وہ فشارِ قبر سے محفوظ ہوتا ہے اور جمعہ کے دن میں مرے تو عذاب جہنم سے آزاد ہوتا ہے۔

3- آفت و پریشانی سے نجات: مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ روزِ جمعہ نماز جمعہ کے سلام سے فارغ ہو کر کسی بات کیے بغیر اور پاٶں کو حرکت دیے بغير اسی حالت تشہد میں7 مرتبہ سورہ الحمد،7 مرتبہ سورہ فلق،7 مرتبہ سورہ والناس پڑھیں۔ اول و آخر 5 مرتبہ درود شریف پڑھیں،  ان شاء اللہ دوسرے جمعہ تک کوٸی آفت و پریشانی قریب نہیں آٸیگی۔

4- لوگوں کی تعداد کے برابر ثواب: پیغمبر اسلام ﷺ فرماتے ہیں کہ جو شخص سورہ جمعہ کی تلاوت کرے گا تو اس کو ان تمام لوگوں کی تعداد سے 10 گناہ زیادہ ثواب عطا فرماٸے گا جو دنیا میں نماز جمعہ پڑھتے رہے اور ان لوگوں کی تعداد سے بھی جنہوں نے دنیا میں نماز جمعہ ادا نہ کی۔

5- میاں بیوی میں محبت: مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ سورہ جمعہ کو بیوی یا شوہر میں سے کوٸی روزانہ 5 مرتبہ پڑھے اول و آخر 11 مرتبہ دورد شریف تو  ان شاء اللہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگیں گے۔

بحوالہ: بحارالانوار، جلد ٩٠- انوارالنجف، جلد١٤- تفسیر برہان، جلد٨

ٹیگس