May ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۴:۵۰ Asia/Tehran
  • شب قدر کے اعمال میں قرآن مجید سر پر رکھنے کا فلسفہ

شب قدر کے اعمال میں قرآن مجید سر پر رکھتے وقت کون سی 4 نیتیں کی جائیں؟؟؟

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے استاد آیت اللہ جواد ملکی تبریزی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ قرآن مجید سر پر رکھتے وقت جو 4 نیتیں آپ کو کرنی ہیں، وہ یہ ہیں:

1- دماغ  قرآن کے وسیلے سے قوی ہوجائے۔

2- ہماری عقل علوم قرآنی کی بدولت کامل ہوجائے۔

3- ہماری عقل قرآن کی عظمت  کے آگے خاضع ہوجائے، جھک جائے اور احکامات قرآنی کے آگے ہماری عقل کو جھک جانا چاہئے۔

4- ہماری عقل نور قرآن کے ساتھ مخلوط ہوجائے۔

یہ نیتیں جو بھی انجام دے گا ، قرآن مجید سر پر رکھنے کا فلسفہ اس کو مکمل سعادتوں کے ساتھ بہرہ مند کردے گا۔

 

ٹیگس