Aug ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۱ Asia/Tehran
  • فرزند رسول باقر العلوم (ع) کی حیات طیبہ پر ایک طائرانہ نظر

جناب باقر العلوم کی حیات طیبہ پر ایک سرسری نظر

نام:محمد

کنیت:ابو جعفر، ابو جعفر اول

القاب:باقر، شاکر، ہادی، امین، شبیہ (حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے شباہت کے سبب آپ کو یہ لقب دیا گیا

پدر:علی بن الحسین امام زین العابدین علیہ السلام

مادر:فاطمہ بنت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام

منصب:ساتویں معصوم اور پانچویں امام 

تاریخ ولادت:پہلی رجب سنہ ۵۷ ہجری، جبکہ بعض مورخین تین صفر کو آپکی ولادت کے قائل ہیں۔

مدت امامت:سنہ ۹۵ ہجری میں امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے بعد آپکی امامت کا آغاز ہوا اور ۱۱۴ ہجری تک جاری رہا۔یعنی تقریبا ۲۰ سال۔

تاریخ شہادت:۷ ذی الحجہ سنہ ۱۱۴ ہجری کو ۵۷ سال کی عمر میں آپ نے شہادت پائی۔

سبب شہادت:خلیفہ ہشام بن عبد الملک کے زمانے میں ابراہیم بن عبد الملک نے آپ کو زہر دے کر شہید کیا۔

مقام دفن:قبرستان بقیع

ازواج:ام فروہ بنت قاسم،ام حکیم اور چند ام ولد۔

اولاد:امام جعفر صادق علیہ السلام، عبد اللہ، ابراہیم، عبید اللہ، علی، زینب، ام سلمہ

شاگردوں کی تعداد:شیخ الطائفہ محمد بن حسن طوسی (شیخ طوسی) نے آپ سے احادیث نقل کرنے والوں کی تعداد ۴۶۲ بتائی ہے۔

خلفائے عصر:

1. معاوية بن ابي سفيان (35- 60ق .).2. يزيد بن معاويه (60- 64ق .).3. معاوية بن يزيد (64- 64ق .).4. عبداللّه بن زبير (64- 73ق .).5. مروان بن حكم (64- 65ق .).6. عبدالملك بن مروان (65- 86ق .).7. وليد بن عبدالملك (86- 96ق .).8. سليمان بن عبدالملك (96-99ق .).9. عمربن عبدالعزيز (99- 101ق .).10. يزيد بن عبد الملك (101- 105ق .).11. هشام بن عبدالملك (105- 125ق .).

زندگی کے اہم واقعات:

۱۔ واقعۂ کربلا میں آپ کی موجودگی۔اس وقت آپ کا سن چار سال کا تھا

۲۔سنہ ۹۵ ہجری میں آپ کے پدر بزرگوار امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت واقع ہوئی۔

۳۔مذہب تشیع کی حقانیت کو ثابت کرنے کے لئے مختلف مذاہب و مسالک کے علما کے ساتھ آپ کے علمی مناظرے و مباحثے۔

۴۔ خلافت اسلامیہ میں استعمال ہونے کے لئے آپ کے مشورے سے اسلامی سکہ تیار کیا گیا۔

۵۔ ہشام بن عبد الملک نے آپ کو آپ کے پدر بزرگوار کے ہمراہ شام طلب کیا۔

۶۔ مدینہ میں علوم اہل بیت کو نشر کرنے والے مرکز کا قیام اور سیکڑوں شاگردوں کی تربیت

 

 

ٹیگس