Feb ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • ایرانی پہلوانوں کی کامیابی پر صدر کی مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 'حسن روحانی' نے کرمانشاہ میں منعقدہ 45ویں بین الاقوامی فری اسٹائل ورلڈکپ میں ایرانی پہلوانوں کو اپنے امریکی حریفوں کو شکست دے کر ان مقابلوں میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی

صدر مملكت حسن روحانی نے گزشتہ روز اپنے ايك پيغام ميں ايراني پہلوانوں كي عالمی فری اسٹائل ورلڈ كپ مقابلوں ميں اعلی كاركردگی پیش کرنے پرٹیم کی کارکردگی كو سراہا اور اس موقع پر ايرانی قوم كو مباركباد دی

اسلامی جمہوريہ ايران كے پہلوانوں نے اپنے امريكی حريفوں كو شكست دے كر كرمانشاہ ميں منعقدہ 45ويں بين الاقوامی فری اسٹائل ورلڈكپ كشتی ميں مسلسل آٹھويں بار كاميابی حاصل كی.

ايراني كشتی ٹيم كے پہلوانوں نے امريكہ كے پہلوانوں كے مقابلے میں عمدہ کارکردگی كا مظاہرہ كرتے ہوئے پہلی پوزيشن حاصل كرلی.

ايرانی پہلوانوں نے کل جمعہ كے روز امريكی حريفوں كو 3-5 سے شكست دے كر مسلسل آٹھويں بار عالمی فری اسٹائل كشتی کے مقابلوں ميں فتح حاصل كرلی

اسلامی جمہوريہ ايران كے پہلوانوں كی ٹيم نے اب تک ان مقابلوں ميں سات مرتبہ پہلی اور 11 مرتبہ دوسری پوزيشن حاصل كیہے.

ايرانی پہلوانوں نے 2014، 2015 اور 2016 ميں امريكی رياست لاس اينجلس ميں منعقدہ عالمی مقابلوں ميں مسلسل تين بار كميابی كے جھنڈے گاڑے.

 

ٹیگس