Aug ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران کی انڈر نائنٹین والیبال ٹیم نے برازیل کو عالمی کپ سے باہر کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی نوجوانوں کی والیبال ٹیم نےعالمی مقابلوں میں برازیل کو شکست دے کر دنیا کی چار بڑی ٹیموں میں جگہ بنالی ہے

 فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی انڈر نائنٹین والیبال ٹیم نے بحرین میں ہونے والے انڈرنائنٹین والیبال ورلڈ کپ میں برازیل کی ٹیم کو  تین - زیرو سے ہرا دیا- ایران کی نوجوانوں کی والیبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس سے پہلے اٹلی کو دو کے مقابلے میں تین سے جبکہ میکسیکو ، چین ، جمہوریہ چیک اور ترکی کو تین زیرو سے شکست سے دوچار کیا تھا- جاپان، روس اور جنوبی کوریا کی ٹیموں نے بھی دوسرے مقابلوں میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے

ٹیگس