Jul ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • ایشیائی جونیئر کشتی مقابلوں میں ایران کی پہلی پوزیشن

ایرانی گریکو رومن کشتی ٹیم نے نئی دہلی میں منعقدہ ایشیائی جونیئر کشتی مقابلوں میں 6 سونے، 3 چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ایرانی پہلوانوں نے گزشتہ روز ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے ایشیائی جونیئر گریکو رومن کشتی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں 225 پوائنٹس کے ساتھ 6 طلائی، 3 چاندی اور ایک کانسی کے تمغے حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔

ان مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں پویا ناصرپور، بہرام معروف خانی، امین کاویانی نژاد، حسین فروزنده، محمد ہادی ساروی اور امین میرزا زاده' نے بالترتیب 55، 63، 72، 82، 87 و 130 کلوگرام کی کیٹیگری میں سونے کے 6 تمغے جیت لیے۔

ان مقابلوں میں قزاقستان اور قرقزستان کی ٹیموں نے بالترتیب میں 147 اور 135 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پرحاصل کی۔

ٹیگس