May ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • ایرانی گریکو رومن کشتی ٹیم کی دوسری پوزیشن

قزاقستان میں ہونے والے گریکو رومن کشتی کے مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی گریکو رومن کشتی ٹیم نے قزاقستان میں منعقدہ عالمی کشتی مقابلوں میں اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ہونے والے مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں نے مجموعی طورپر ایک طلائی، ایک چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کیساتھ اس ایونٹ کی دوسری پوزیشن کو اپنے نام کیا۔

ایرانی پہلوان علیرضا نجاتی نے 60 کلوگرام کی کیٹیگری میں جارحانہ انداز میں اپنےحریفوں کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔

اس کے علاوہ ایرانی کھلاڑی رامین طاہری نے 87 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

 ایرانی پہلوانوں محمد جواد رضایی، پژمان پشتام اورشہاب قورہ جیلی نے بھی بالترتیب 67، 77 اور 130 کلوگرام کی کیٹیگری میں 3 کانسی کے تمغے جیت لیے۔

واضح رہے کہ عالمی گریکو رومن کشتی کے مقابلے 25 اور 26 مئی کو 13 ممالک کے 181 کھلاڑیوں کی شرکت سے قزاقستان کے شہر آلماتی میں منعقد ہوۓ تھے۔

ٹیگس