Jul ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • زمبابوے کرکٹ بورڈ کی رکنیت معطل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے کرکٹ بوڑد کی رکنیت معطل کردی ہے۔

آئی سی سی بورڈ نے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے آئین کی سنگین خلاف ورزی کی اور وہ بورڈ کے شفاف و آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانے میں ناکام  رہا۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ کو جمہوری انداز میں کرکٹ کے معاملات چلانے میں ناکامی پر معطل کیا گیا اور آئی سی سی کی جانب سے ملنے والی فنڈنگ بھی روک دی گئی ہے۔

عالمی کرکٹ کونسل کے اس فیصلے سے اکتوبر میں ورلڈ ٹی-20 کوالیفائز میں بھی زمبابوے کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

آئی سی سی چیئرمین نے کہا کہ کرکٹ کو سیاسی مداخلت سے پاک ہونا چاہیے۔ رکنیت معطل ہونے کے بعد زمبابوے کی ٹیم  کسی آئی سی سی ایونٹ میں شرکت نہیں کر پائے گی۔

ٹیگس