Dec ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • یونان کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہو گئے
    یونان کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہو گئے

یونان کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یونانی ذرائع کے مطابق بحیرہ ایجیئن کے علاقے میں پیش آنے والے تازہ سانحے میں تیرہ افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔ جبکہ جزیرہ فارماکونسی کے قریب دو افراد کی تلاش کی جارہی ہے۔

منگل کے روز ترکی کے ساحلوں کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

عالمی اداروں کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران بحیرایجیئن کے راستے یونان جانے کی کوشش کرنے والے سات سو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوچکے ہیں جن میں زیاد تعداد کم سن بچوں کی ہے۔

یونانی حکام کا کہنا ہےکہ رواں سال کے دوران سمندری اور زمینی راستے سے یونان پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

ٹیگس