Jun ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۹ Asia/Tehran
  • سری لنکا میں فوج کے اسلحے کے گودام میں بم دھماکے

سری لنکا میں فوج کے اسلحے کے ایک بڑے گودام میں ہونے والے خوفناک بم دھماکوں میں ایک فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گيا ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی فوج کے ترجمان نے پیر کے دن کہا کہ دارالحکومت کولمبو کے مشرق میں تینتیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سلاوا کے علاقے میں فوج کے اسلحے کے ایک بڑے گودام میں یہ بم دھماکے ہوئے۔

ان بم دھماکوں کے نتیجے میں سری لنکا کا ایک فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگيا ہے۔ دھماکوں کے بعد ہزاروں افراد اپنی جانیں بچانے کے لئے محفوظ مقامات پر چلے گئے ہیں۔

ابھی تک ان دھماکوں کی وجوہات کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

ٹیگس