Jan ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے نیشنل انٹیلی جینس ڈائریکٹر کو تبدیل کر دیا

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹر ڈین کوٹس کو نیشنل انٹیلی جینس ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔

 سینیٹر ڈین کوٹس موجود نیشنل انٹیلی جینس ڈائریکٹر جیمز کلیپر کی جگہ لیں گے جو صدر بارک اوباما کا دور ختم ہوتے ہی اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
 ڈین کوٹس، بش سینیئر اور بش جونیئر کے دور میں جرمنی میں امریکہ سفیر اور ایوان نمائندگان کے رکن رہے ہیں۔
 موجودہ انٹیلی جینس ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے اپنا استعفی صدر بارک اوباما اور ایوان نمائندگان کی خصوصی کمیٹی کو پیش کر دیا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ تھا کہ وہ صدر بارک اوباما کے دور صدارت کے خاتمے کے بعد اس عہدے پر باقی رہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
جیمز کلیپر کو صدر بارک اوباما نے سن دو ہزار دس میں نیشنل انٹیلی جینس ڈائریکٹر مقرر کیا تھا۔

 

ٹیگس