May ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکی اسلامی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

سوڈان کے صدر نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ہونے والی امریکی اسلامی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے صدرعمرالبشیر نے سعودی عرب میں ہونے والی امریکی اسلامی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب، دارالحکومت ریاض میں امریکہ کے نسل پرست صدر ٹرمپ کی سرپرستی میں امریکی اسلامی کانفرنس منعقد کررہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق خرطوم سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ صدر عمر البشیر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مسلم ملکوں کی اُس کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاص طور پر شرکت کر رہے ہیں۔

بیان کے مطابق صدر البشیر نے ذاتی وجوہات کے باعث سعودی عرب جانے سے معذرت کی ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان کے صدر عمر البشیر بین الاقوامی فوجداری عدالت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں مطلوب ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب اس سے قبل درپردہ امریکہ کی ہر سطح پر حمایت کر رہا تھا لیکن اب وہ کھل کر امریکی پالیسیوں کی حمایت کر رہا ہے جس کی تازہ مثال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں امریکی اسلامی کانفرنس کا انعقاد ہے۔

 

ٹیگس