Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کا اعلان

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں سخت کئے جانے کا اعلان کیاہے۔

یورپی ذرائع کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے بریسلز اجلاس کے موقع پر پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں سخت کردی ہیں۔
انہوں نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں سخت کئے جانے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے دائرے میں قرار دیا۔
فیڈریکا موگرینی نے شمالی کوریا کے سیاسی حکام کے ساتھ مختلف طرح کے رابطوں کی برقراری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین، جزیرہ نمائے کوریا کے بحران کو سیاسی و سفارتی طریقے سے حل کئے جانے کی کوششں کر رہی ہے۔

 

ٹیگس