• شمالی کوریا کے بعد وینیزویلا کو بھی امریکہ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے بعد وینیزویلا کو بھی حملے کی دھمکی دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ وینزویلا میں جاری سیاسی بحران کے جواب میں فوجی کارروائی کا اردہ رکھتے ہیں۔ جبکہ اس بیان سے قبل امریکا نے کاراکاس حکومت کے خلاف پابندیاں بھی نافذ کی تھیں۔ وینیزویلا کی حکومت نے امریکی دھمکیوں سے متعلق ٹرمپ کے بیان کو پاگل پن قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا تھا کہ وینزویلا کے حوالے سے متعدد امکانات بشمول فوجی مداخلت پر غور کیا جا رہا ہے۔جبکہ اس سے قبل ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف بھی فوجی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

Aug ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۵:۰۳ UTC
کمنٹس