Sep ۰۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۵۸ Asia/Tehran
  • کینیڈا کی یونیفور یونین اسرائیل مخالف تحریک میں شامل

کینیڈا میں نجی شعبے کی سب سے بڑی یونین یونیفور، اسرائیل کا بائیکاٹ اور اس پر پابندیاں عائد کرنےوالی تحریک بی ڈی ایس میں شامل ہوگئی ہے۔

کینیڈا کی یونیفور یونین نے اعلان کیا ہے کہ چونکہ اسرائیل کی معیشت کو فلسطینیوں کی سرزمینوں پر غاصبانہ قبضہ جاری رکھنے سے فائدہ پہنچ رہا ہے اس لئے یونیفور یونین اس وقت تک بی ڈی ایس کی حمایت کرتی رہے گی جب تک فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کا کام بند نہیں ہوجاتا اور صیہونی حکومت فلسطینیوں کے ساتھ بامقصد مذاکرات کے لئےتیار نہیں ہوجاتی۔
کینیڈا کے نجی شعبے کی سب سے بڑی یونین یونیفور نے جس کے اکتیس ہزار ممبران ہیں وینی پیگ شہر میں اپنے اجتماع میں بی ڈی ایس کی شرکت کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم چلانے والی تحریک بی ڈی ایس ایک عالمی تحریک ہے جس کا مقصد فلسطین پر غاصبانہ قبضہ ختم کرنے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی پر صیہونی حکومت کو راضی کرنے کے لئے تل ابیب پر دباؤ ڈالنا ہے۔

ٹیگس