Oct ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست کیلیفورنیا آگ کی لپیٹ میں

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ کے بعد انتظامیہ نے ریاست میں ایمر جنسی نافذ کر دی ۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی خطرناک آگ تیز ہواؤں کے باعث 14مقامات تک پھیل گئی۔ دور دور تک دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں ،آگ سے 1500گھر اور تجارتی مراکز جل گئے جبکہ اب تک 10 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔ جبکہ آگ کے بعد تاحال کئی افراد لاپتہ ہیں ، جبکہ 20ہزار افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کیلیفورنیا میں مختلف مقامات پر آگ لگی آگ کے باعث جگہ جگہ گھر اور دیگر عمارتیں شعلوں میں گھری نظر آرہی ہیں۔ موقع پر موجود فائر بریگیڈ حکام کا کہناہے کہ اس وقت ہماری ترجیح آگ بجھانا نہیں، انسانی جانیں بچانا ہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے مقامی آبادی کو انخلا کی ہدایت جاری کر دی گئی ہےاور اب تک تقریبا20 ہزار افراد علاقہ چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے ریاست میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

 

ٹیگس