Oct ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • امیگریشن سے متعلق ٹرمپ کا نیا فرمان بھی معطل

امریکی ریاست ہوائی کی فیڈرل عدالت کے جج نے امیگریشن سے متعلق صدر ٹرمپ کے نئے فرمان کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معطل کردیا ہے۔

امریکی ریاست ہوائی کی فیڈرل عدالت کے جج ڈریک واٹسن نے یہ حکم ایک ایسے وقت دیا ہے جب ٹرمپ کے نئے فرمان کے نفاذ میں صرف چند روز ہی باقی رہ گئے تھے۔
 امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ شمالی کوریا، چاڈ، ایران، لیبیا، صومالیہ، شام اور ونیزویلا کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر کچھ پابندیاں عائد کریں گے۔ ٹرمپ کا یہ نیا فرمان امیگریشن سے متعلق ان کے دو سابقہ احکامات کے بعد جاری ہوا تھا۔

ٹیگس