Nov ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی پابندی کیے جانے کی تصدیق

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے اپنی تازہ رپورٹ میں بھی ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی پابندی کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے جمعرات کے روز ویانا میں بورڈ آف گورنرز کے پریاڈیکل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کیا ہے۔
یوکیا امانو کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر علمدرآمد کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے  ہے۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ عالمی معائنہ کاروں کو ایران کی ان تمام سائٹوں تک بلا روک ٹوک دسترسی حاصل ہے کہ جنکی عالمی معائنہ کاری کے لیے ضرورت ہے۔
جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے تیرہ نومبر کو جاری ہونے والی نویں رپورٹ میں بھی ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی مکمل پابندی کیے جانے کی تصدیق کی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایران میں بھاری پانی کا ذخیرہ، یورینیئم افزدہ بنانے کی سطح، افزودہ یورینیئم کی مقدار، جوہری معاہدے میں درج شدہ مقدار سے کم ہے۔

ٹیگس