Dec ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ، 3 طلبہ ہلاک

امریکی ریاست نیو میکسیکو کے ایک اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 طلبہ ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو میکسیکو کے ایک اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 طلبہ ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے اسکول میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ حملہ آور طلبہ میں سے تھا یا باہر سے آیا تھا۔

فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ٹیگس