Dec ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے اعلان کے خلاف شیکاگو میں مظاہرہ

فلسطینی عوام کے حقوق کے حامی امریکی شہریوں نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف شیکاگو میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

اے بی ٹی این ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کےمطابق بڑی تعداد میں امریکی شہریوں نے شیکاگو کی سڑکوں پر نکل کر ٹرمپ کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کی۔
اس احتجاجی مظاہرے کا اہتمام شیکاگو میں جسٹس فار فلسطین نامی اتحاد نے کیا تھا۔
مظاہرے کے شرکا نے ٹرمپ کے فیصلے کو صیہونیوں کے لئے ان کی حمایت کا کھلا ثبوت قراردیا۔ دنیا کے بہت سے ملکوں میں ٹرمپ کے اس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس