May ۰۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکہ میں زلزلہ اورآتش فشاں کا لاوا

امریکی ریاست ہوائی کے سب سے بڑے جزیرے میں آج زلزلے کے کئی تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ہوائی میں ایک اور زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت5 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے بعد گھنٹوں سے لاوا نکل رہا ہے اور زلزلے کے چھوٹے بڑے کئی جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے جزیرے پر واقع کلاؤ آتش فشاں کا لاوا رہائشی علاقوں میں پھیل رہا ہے۔

ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس