May ۱۸, ۲۰۱۸ ۲۰:۴۹ Asia/Tehran
  • چین اور یورپی یونین کے خلاف ٹرمپ کی غیر سفارتی زبان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر سفارتی زبان استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین بگڑ چکے ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس اسٹولٹن برگ سے ملاقات میں دعوی کیا کہ ایرانی ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی سے شام کے استحکام میں مدد ملے گی۔

ٹرمپ نے اسی طرح یورپی یونین کےصدر کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین کے صدر نے امریکی صدر کے حالیہ فیصلوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ، ان جیسے دوستوں کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں اور انہوں نے یورپی یونین کو ابہام سے باہر نکال دیا ہے۔ٹرمپ نے ڈونلڈ ٹسک کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یورپی یونین کو بگڑا ہوا قرار دیا اور کہا کہ یورپی یونین نے تجارت کے معاملے میں امریکہ کے ساتھ بدترین سلوک کیا ہے۔

چین کے بارے میں بھی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ چین کے ساتھ مذاکرات کے نتائج ان کی منشا کے مطابق برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چین بھی بہت بگڑ گیا ہے اور اس نے امریکہ کو دھوکہ دیا ہے۔

ٹیگس